Misal-e-Kulyat

Misal-e-Kulyat

مثلِ کلیات ایک منفرد کتاب

مثلِ کلیات اپنے طرز کی ایک منفرد کتاب ہے جس میں ڈاکٹر شہناز مزمل کی انتہائی عام فہم شاعری شامل کی گئی ہے۔ اس میں وہ شاعری شامل ہے جسے وہ اکثر اپنی ادبی نشستوں میں پڑھتی آئی ہیں یا پھر ان سے بار بار پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ اس میں وہ کلام بھی شامل ہے جو اکثر ادبی رسائل وغیرہ میں تشہیر ہوتا رہا، اور وہ نظمیں اور غزلیں بھی شامل ہیں جن کی سوشل میڈیا میں بھی بھر پور حوصلہ افزائی ہوتی رہی۔ میں نے ان کا سارا کلام بہت زیادہ گہرائی سے تو نہیں پڑھا، بہر حال ان کی بہت سی تخلیق ایسی ہے جو سطحی لحاظ سے بھی نظر سے گزرے تو بھلائی نہیں جا سکتی، ان کے تمام اچھوتے خیال جو کہ اَن مٹ نشان چھوڑ جاتے ہیںمثل کلیات کا خاصہ ہیں۔

misalekulyat

Download Misal-e-Kulyat [PDF] Publication  Download